دہشتگردوں کے بیک وقت تین جگہوں

بنوں، دہشتگردوں کے بیک وقت تین جگہوں پر حملے، پولیس چوکی پر بم پھینکے

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے بیک وقت تین جگہوں پر حملے، اور اس دوران پولیس چوکی پر بم پھینکنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں دہشتگردوں کے بیک وقت تین جگہوں پر حملے اور بھرپور فائرنگ کے علاوہ پولیس چوکی پر بم پھینکے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو دستی بم پھینکے، لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی پر حملے کے بعد اہل علاقہ پولیس چوکی کی حفاظت کے لئے اسلحہ سمیت نکلے ائے، بکاخیل پولیس سٹیشن، غوری والہ اور خوجڑی پولیس چوکی پر بھی دستی بم پھینکے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دینی مدارس کی گرانٹ 100 ملین کر دی گئی