ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے تھانہ ڈڈیوالا اور تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ دونوں مقامات پر دہشتگردوں کی جانب سے پولیس سٹیشن پر فائرنگ کی گئی، لیکن پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈڈیوالا اور تھانہ پیزو پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ ڈپٹی کمشنر لکی مروت کی طرف سے گزشتہ روز تمام محکموں کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
