مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ تیسرے

مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری، سرد ہوائیں چلنے لگیں

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، اس کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چلنے لگیں، جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس سے بالائی پہاڑی علاقوں میں دوبارہ کڑاکے کے سردی پڑنے لگی ہے۔ سیاحتی مقامات وادی ناران کاغان، شوگراں، بٹہ کنڈی، بابو سرٹاپ میں بھی بارشیں جاری ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع کے بالائی علاقے کونش ویلی اور سرن ویلی میں بھی دوبارہ سے بارسشوں کا موسم لوٹ آیا ہے، سرد ہوائیں چلنے سے مقامی افراد نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے مزید دو دن تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  روٹی کی نئی قیمت اور وزن کانفاذپشاور میں نہ ہوسکا،عوام مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور