ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں چھٹی پر گھرگیا پولیس اہلکار اغواء کر لیا گیا، جس کی بازیابی کیلئے پولیس کی جانب سے ناکے لگا کر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹانک کے نواحی گاؤں گرہ بڈھا سے نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار محمد زاہد کو اغواء کر لیا ہے، محمد زاہد نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔
پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ چھٹی پر گھرگیا پولیس اہلکار اغواء ہونے کی واردات کے بعد پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندیاں لگا کر مغوی پولیس اہلکار کی بازیابی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
