اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات ہو چکے

اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات ہو چکے، اب عملدرآمد کا وقت ہے، منیر اکرم

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے خصوصی دن پر کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے ہر سطح پر نمٹنا ہوگا، اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات ہو چکے، اب عملدرآمد کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کئی ممالک کی جانب سے اسلاموفوبیا کیخلاف اعلانات ہو چکے، اب عملدرآمد کا وقت ہے، پاکستان اور او آئی سی اسلامو فوبیا کیخلاف سیکرٹری جنرل کیساتھ مل کر کام کریں گے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کا ایشو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد آج کے دن منظور ہوئی، اور 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس رجحان سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کا خصوصی ایلچی مقرر کریں،اسلامو فوبیا کیخلاف خصوصی سفیر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ قرار داد 15 مارچ کو منظور کی گئی تھی، جس کی شرائط کے تحت 193 رکنی جنرل اسمبلی نے رکن ممالک سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ مذہبی عدم برداشت، منفی تصورات،مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تشدد کے خاتمے کیلئے قانون سازی اور پالیسی اقدامات سمیت تمام ضروری اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن : حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں پولنگ شروع