پاکستان کو ممکنہ طورپر فنڈز فراہمی

موسمیاتی تبدیلیاں،آئی ایم ایف کا پاکستان کو ممکنہ طورپر فنڈز فراہمی کاعندیہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ممکنہ طورپر فنڈز فراہمی کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
یاد رہے آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا، اور اس دوران آئی ایم ایف ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، اس دوران پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی منیجمنٹ پر بات چیت ہوئی، 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت بھی کی گئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ممکنہ طورپر فنڈز فراہمی کا عندیہ دیدیا ہے۔
مذاکرات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور توانائی کے شعبے کی بہتری کیلئے بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کی بہتری اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سماجی تحفظ کیلئے اورماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، اس لئے آن لائن مذاکرات جاری رہیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوا جس میں آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیشرفت کی ہے اور پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں جب کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور بنگلادیش میں دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال