لاہور میں بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام

لاہور میں بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام، خودکش بمبار گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام، سی ٹی دی نے خودکش بمبار گرفتار کر کے اس سے اسلحہ و دیگر بارودی مواد برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں بڑا دہشتگردی منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت، لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش