سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ کا دورہ مکمل ہو گیا لیکن اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے ایم ای ایف پی شیئر کر دیا ہے، جس کی رو سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں نئی شرائط شامل کی گئی ہیں۔ ایم ای ایف پی پر وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک کی جانب سے اتفاق کر لیا گیا ہے، جو نئی شرائط شامل کی گئی ہیں ان پر آئندہ 6 ماہ میں عملدرآمد کرنا ہو گا، ایم ای ایف پی میں آئندہ بجٹ، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی شعبے کیلئے شرائط ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسری قسط حاصل کرنے کیلئے ایم ای ایف پی شرائط ماننا ہوں گی، جس کے بعد ہی معاہدہ طے پا جائے گا۔ یاد رہے کہ دورہ مکمل کرنے کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا۔ یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ کا دورہ مکمل ہو گیا لیکن اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ انتظامیہ کا افغان مہاجرین کو امریکہ سے 7 دن کے اندر نکل جانے کا حکم