بی بی کی عبوری ضمانت میں

احتجاج کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15اپریل تک توسیع

ویب ڈیسک: 26 نومبر احتجاج کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 15اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
اس کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست پر سماعت چودھری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ نے کی، اس دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے کیس میں حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل بشریٰ بی بی نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی، بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، سونے کی غیر قانونی کان کنی میں ملوث 4 افراد گرفتار