ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس واقعہ کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی۔ اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ آج چوتھا دن ہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئَے معطل کی گئی ہے، جبکہ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کی جائے گی، اس لئے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ کے مطابق کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے ابھی تک سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی، ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف میں موجود ہیں، ٹریک کی مرمت کا کام سکیورٹی کلیئرنس کےبعد شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس واقعہ کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی۔
