امریکہ اور اسرائیل کا افریقی ممالک

فلسطینیوں کی آبادکاری، امریکہ اور اسرائیل کا افریقی ممالک سے رابطہ

ویب ڈیسک: غزہ سے بے دخل کئے جانے والے فلسطینیوں کی آبادکاری کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کا افریقی ممالک سے رابطہ ہوا ہے،
ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینی مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ متنازع منصوبے پر عمل درآمد کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں امریکا اور اسرائیل کا افریقی ممالک سے رابطہ ہوا ہے، ان افریقی ممالک میں سوڈان، صومالیہ اور صومالی لینڈ شامل ہیں۔
غزہ جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو خالی کرائیں گے اور 20 لاکھ فلسطینیوں کو کہیں اوربسائیں گے، جبکہ غزہ کو ایک ریئل اسٹیٹ منصوبے میں تبدیل کردیا جائے گا۔
ٹرمپ کے اس متنازع منصوبے پرعرب ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی مگرامریکا اور اسرائیل بظاہر اس منصوبے پر عمل درآمد پر مُصر نظر آرہے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیلی وزیرخزانہ بیزلیل سمورچ نے کہا ہے کہ اسرائیل بڑی فعالیت کے ساتھ ایسے ممالک کی تلاش کررہا ہے جو فلسطینی مہاجرین کو قبول کرلیں۔ یاد رہے کہ غزہ سے بے دخل کئے جانے والے فلسطینیوں کی آبادکاری کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کا افریقی ممالک سے رابطہ ہوا ہے.

مزید پڑھیں:  ہری پور، دریا میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے