فوجی کی رہائی پر حماس تیار

امریکی شہریت والے اسرائیلی فوجی کی رہائی پر حماس تیار

ویب ڈیسک: امریکی شہریت والے اسرائیلی فوجی کی رہائی پر حماس تیار ہو گیا ہے، اس کے ساتھ ہی 4 لاشیں بھی حوالے کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمال امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے اور 4 لاشیں حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر تیار ہے، اس کے ساتھ ہی دوہری شہریت رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔
فلسطینی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے ثالثوں کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے، جسے اس نے قبول کر لیا ہے۔ اس حوالے سے حماس کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک مکمل طور پر مذاکرات شروع کرنے اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تمام امور پر جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، تاہم قابض اسرائیلی فوج کو بھی اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ بندی کے خاتمہ کے باوجود امریکی شہریت والے اسرائیلی فوجی کی رہائی پر حماس تیار ہو گیا ہے، اس کے ساتھ ہی 4 لاشیں بھی حوالے کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا نے گلیات سے پانی کی مری ترسیل پر رائلٹی کا مطالبہ کر دیا