کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا

کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا گرفتار کر لی گئیں

ویب ڈیسک: فلسطینیوں اور ان کے حامیوں کیلئے امریکی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے، اور اس سلسلے میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے طالب علموں کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پوری طرح حرکت میں آ گئی ہے اور کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو گرفتار کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون سٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونےکی وجہ سے گرفتار کیا گیا، تاہم اس بات کی مکمل وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا سٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کردیا گیا ہے، جبکہ ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہےکہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا نزلہ سربراہ ناردرن کمانڈ پر آ گرا