ویب ڈیسک: آئی جی پی ذوالفقار حمید نے لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد حملے پسپا کرنے پر پولیس جوانوں کی ستائش کی، اور انہیں شاباش دی، اور کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، خیبرپختونخوا پولیس فورس کے جوان دہشتگردوں کے خلاف سیہ پلائی ہوئی دیوار بن کر لڑ رہے ہیں۔
آ ئی جی پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کے تمام حربے آہنی ہا تھوں سے ناکام بنا ئیں گے، دہشت گردی کے خاتمے تک ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اس موقع پر آئی جی پی کی جانب سے پولیس جوانوں کیلئے توصیفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔
