ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں 4نایاب برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی کے حوالے سے محکمہ جنگلی حیات نے ویڈیو جاری کر دی، جس میں ان چاروں تیندووں کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں 4نایاب برفانی تیندووں کی ایک ساتھ موجودگی کی خبر سامنے آئی ہے، جس سے علاقے کی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے برفانی تیندووں کی شاندار تصویر حاصل کی گئی ہے، جسے محکمہ وائلڈ لائف نے جاری کر دیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے ایک قدرتی ماحول کے محافظ سمجھے جاتے ہیں اور ان کی موجودگی اس علاقے کے ماحولیاتی توازن کی عکاسی کرتی ہے۔
