پولیس گاڑی پر آئِی ای ڈی

لکی مروت، پولیس گاڑی پر آئِی ای ڈی دھماکہ میں دو اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے لنڈیواہ روڈ پر پولیس گاڑی پر آئِی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں ڈرائیور سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جبکہ اس حملہ آور کے دوسرے ساتھی کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں، پولیس گاڑی پر آئِی ای ڈی دھماکہ میں پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات کو تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر بھی دہشت گردوں نے حملے کیے تھے، جس میں پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت دونوں حملے پسپا ہوئے، تاہم ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ