سخاکوٹ میں ٹریفک حادثہ

مالاکنڈ، سخاکوٹ میں ٹریفک حادثہ کے دوران میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کی تحصیل سخاکوٹ میں ٹریفک حادثہ کے دوران میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ بازار میں علی الصبح تیز رفتار موٹر کار نے سڑک پار کرنے والے میاں بیوی کو بری طرح کچل دیا، جس میں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تاب نہ لاتا ہوا شوہر درگئی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
جاں بحق میاں بیوی کا تعلق معیار سخاکوٹ سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ حادثہ کے بعد موٹر کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی دہشتگردی کا مقصد کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنا ہے ،مشعال ملک