میڈیا ججز پر اثرانداز ہو

میڈیا ججز پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرنیوالے امریکی چینلز اور اخبارات کو بد عنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ججز پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف میڈیا ادارے ان کے بارے میں 97 فیصد برا لکھتے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میڈیا ججز پر اثرانداز ہو کر قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے میڈیا کے حوالے سے اقدامات کا بھی عندیا دیا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس سے اچھی خبریں آرہی ہیں ،میرا خیال ہے کہ روس یوکرین جنگ پر ڈیل کر لے گا۔ دوسری جانب امریکی عدالت نے ٹرمپ کو ڈی ای آئی پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال جاری