گلیات میں ہلکی برف باری

گلیات میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ نتھیاگلی، چھانگلہ، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور تھنڈیانی میں ہلکی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ برف باری کی وجہ سے مواصلاتی نظام تک گیا تھا تاہم اس حوالے سے ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشنری نے ایبٹ آباد مری سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔
ترجمان جی ڈی اے کے مطابق تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہے، کسی بھی ناخوشگوار وقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش، جبکہ سیاحتی مقامات پر ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے شام تک جاری رہے گا۔ یاد رہے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں خوفناک ٹریفک حادثہ میں 9 افراد زخمی