گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں

گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، وینس

ویب ڈیسک: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، ان کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا کے باشندوں حقوق حاصل نہیں، حکومت کسی کی ملک بدری کا فیصلہ کرلے تو اسے رکنے کا حق حاصل نہیں ہو گا، جبکہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں.
ان کا کہنا تھا میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا سٹوڈنٹ ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا شروع کر دیے تھے۔

مزید پڑھیں:  درہ آدم خیل میں نئے واقعات سے دوبارہ امن و امان کو خطرہ