ریسکیو کا جامعہ پشاور میں عمارت

ریسکیو کا جامعہ پشاور میں عمارت خالی کرانے کے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ریسکیو کا جامعہ پشاور میں عمارت خالی کرانے کے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ، ادارہ کی جانب سے وی سی پشاور یونیورسٹی کو خط میں کہنا ہے کہ مقامی آبادی کو طبی امداد کی بر وقت فراہمی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو کی جانب سے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ جامعہ پشاور میں عمارت خالی کرانے کے فیصلے پر نظرِثانی کی جائے، اس فیصلے سے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
خط میں ریسکیو 1122 کے افسر نے استدعا کی ہے کہ مقامی آبادی کو طبی امداد کی بر وقت فراہمی ضروری ہے، اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے عمارت خالی کرانے کے لیے ریسکیو 1122 کو خط لکھا تھا۔ اس کے جواب میں ریسکیو کا جامعہ پشاور میں عمارت خالی کرانے کے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا جانے لگاہے.

مزید پڑھیں:  بھارتی ڈرامہ بازیاں انہی کی سٹاک مارکیٹس کو گرا گئیں، سرمایہ کار پریشان