ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں سکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئیں۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سکول وین کھائی میں گرنے کا واقعہ جہاں پیش ایا ہے وہ راستہ دشوار گزار ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو کاروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ذخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
