ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، اس دوران 2جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے، جبکہ اس کارروائی کے دوران 9دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطاق سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائیاں 14 اور 15 مارچ کو کی گئِیں۔ ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، اس دوران 7 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور شپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں، حوالدار محمد زاہد شہید کا تعلق مالاکنڈ جبکہ شہاپی آفتاب شہید کا تعلق ضلع چترال سے تھا۔ دوسری کارروائی ڈی آئی خان کے علاقہ مڈی میں کی گئی، اس دوران 2 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
