منگلا ڈیم میں پانی کی سطح

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آ گئی، پانی کا خراج بند

ویب ڈیسک: منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آ گئی، جبکہ تربیلا ڈیم کا 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس لئے واہڈا حکام نے منگلا ڈیم سے پانی کا خراج بند کر دیا۔
آبی ذخائر کی صورتحال کے حوالے سے ترجمان واٹر اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (واپڈا) کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی، تاہم اس کا اخراج بند کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے، اور صرف 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی، جبکہ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ دوسری طرف منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ، جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 200 جبکہ اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900، اخراج 28 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 جبکہ اخراج 27 ہزار کیوسک ہے، اس کے علاوہ ہیڈ مرالہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800، اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ہے۔
اس صورتحال میں واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300، اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں کواڈکاپٹر سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا