پختونخوا حکومت کا پشاورہائیکورٹ کو خط

9مئی واقعات پر کمیشن کے قیام کی یاددہانی، پختونخوا حکومت کا پشاورہائیکورٹ کو خط

ویب ڈیسک: 9مئی واقعات پر کمیشن کے قیام کی یادہانی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا پشاورہائیکورٹ کو خط، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق ہمیں ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے آجائے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا پشاورہائیکورٹ کو خط لکھا ہے، جس میں‌ عدالت کو صرف یاددہانی کرائی گئی ہے، کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کا قیام تاحال نہیں‌کرایا جا سکا.
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں ایا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوسرا لیٹر بھیجا، ابھی تک اس پر بھی ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ایا، ہمیں ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے آجائے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی، حفاظتی اقدامات ناگزیر