ٹرین سروس بحال

کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال ،دیگر صوبوں کیلئے بدستور معطل

ویب ڈیسک: کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال جبکہ دیگر صوبوں کیلئے سروس بدستور معطل رہے گی ۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال کردی گئی جس کے تحت مسافر ٹرین 4روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی۔
11مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آج سے شروع کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا، مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصہ متاثر ہوا، ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں فائرنگ واقعہ کے باعث تین افراد جاں بحق