خاتون سمیت 2افراد قتل

سوات :مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد قتل

ویب ڈیسک: سوات میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2افراد قتل کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ میں تین دن قبل شادی شدہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق لاش کو کمرے میں چھپایا گیا تھا ، مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردکیا گیا جبکہ دو افراد کوگرفتار کرکے ایک ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
دوسرے واقعے میں بریکوٹ کے علاقے شنگردار میں ایک لاش برآمدہوئی جسے گولیاں مار کرقتل کیا گیا تھا ۔
مقتول کی شناخت 52سالہ محمد انور سکنہ شنگردار کے نام سے ہوئی ہے۔
نعش کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے اتحاد ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان