خطرناک مجرم مارا گیا

مانسہرہ :خطرناک مجرم پولیس مقابلے میں مارا گیا

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں خون کی ہولی کھیلنے والے قاتل اور خوف و دہشت گردی کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک مجرم پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔
ذرئع کے مطابق مانسہرہ پولیس کو قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک مجرم عدیل عرف کاکا ولد محمد فاروق سکنہ خاکی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
عدیل عرف کاکا نے گزشتہ روز نشے کی حالت میں دھت ہو کر گاؤں ٹمبر کٹھہ میں ایک بے گناہ خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے، اور جب خفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی نے گائوں ترہیا میں کارروائی کی تو ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حق دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ قبضے سے ایک لوڈڈ SMG برآمد ہوئی۔
پولیس نے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: تعلیم کارڈ شروع کرنےکا فیصلہ، مفت بیگز و کتب فراہم