ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع بدین میں 2گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں6افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بدین میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیئے سخت قانونی کاروائی کرکے شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بھی ایس ایس پی بدین سے تفصیلات طلب کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن اور قانون کی رٹ کے قیام کے لیئے علاقہ معززین اور معروف شخصیات کے کردار کو یقینی بنایا جائے۔
