ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کے تحت کھلونا اسلحہ بندوق اور فائر کریکر فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکر پر مکمل پابندی عائد کی گئی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اقدام ملکی لامتی کے پیش نظر کیا گیا ۔
