ویب ڈیسک: ٹانک میں کامیاب مذاکرات کے بعد پولیس اہلکار اغواء کاروں کے چنگل سے رہا ہو گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کو گزشتہ روز مسلح افراد نے گھر کے سامنے اسلحے کے زور پر اغواء کیا تھا ۔
علاقہ مشران اور اغوا کاروں کی درمیان مذاکرات کامیابی کے بعد مغوی پولیس اہلکار کو رہائی مل گئی ۔
