ویب ڈیسک: مردان میں زبانی تکرار پر چھریوں کے وار سے نوجوان قتل جبکہ بھائی زخمی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مردان تھانہ طور کی حدود گاؤں سوکئی میں پیش آیا جہاں پڑوسیوں نے معمولی تکرار پر چھریوں کے پے در پے وار کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ ا تار دیا ۔
چھریوں کے وار سے سعید نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔
