ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 3تھانوں پر دہشتگرد حملے ناکام بنا دیئے گئے، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد فرار ہو گئے، ان کارروائیوںکے دوران دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیںفوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔
ضلع لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی ، جن کی تعداد 10 سے 15 بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔اس حملے کے حوالے سے ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق نے بتایا کہ پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کی بدولت ناکام بنا دیا، اس دوران حملہ آور فرار ہو گئے۔
صوبائی دالحکومت پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ دوسری جانب خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، اس دوران پولیس کی جوابی کارروائی کی بدولت حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اس پوری کارروائی کے دوران اس دوران 2 اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیںفوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میںایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے ہلہ بول دیا، ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے 3تھانوں پر دہشتگرد حملے ناکام بنا دیئے گئے، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران دہشت گرد فرار ہو گئے، ان کارروائیوںکے دوران دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیںفوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
