قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو کی جانے والی ایڈوائس پر طلب قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی ہال میں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ: تحصیل جہانگیرہ میں ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ جاری