نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے

نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، سردار ایاز صادق

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کے دو صوبے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ان واقعات کے تدارک کیلئے نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفری پابندیوں کی خبر پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، تاہم اس سے قطع نظر ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، حالیہ چند دنوں میں پاکستان میں دہشت گردی واقعات بڑھتے دیکھے جا رہے ہیں۔
سردار ایاز صادق کا اس سلسلے میں مزید کہنا تھا کہ نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ ہمارے دو صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا آغاز ،پاکستان سے پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی