ضلع کرم میں بھیڑیے کے حملے

ضلع کرم میں بھیڑیے کے حملے میں 9 افراد زخمی، بچے بھی شامل

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں بھیڑیے کے حملے میں 9 افراد زخمی ہو گئے، ان زخ٘ی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے وسطی علاقے ذیمشت، کنڈالی، تسخی اوراوٹ میں جنگلی بھیڑیے نے مقامی افراد پر حملہ کرکے 9 افراد کو زخمی کردیا، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بھیڑیئے نے صبح سویرے حملہ کیا، اس حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ہسپتال زرائع نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی، حفاظتی اقدامات ناگزیر