ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس کے اس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا، جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔
