IMG 0250 1024x683 1

جنسی سیکنڈل میں ملوث پروفیسر صلاح الدین کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: گومل یونیورسٹی نےجنسی سیکنڈل میں ملوث پروفیسر صلاح الدین کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،

اسلامک سٹڈیز اور شعبہ عربی کے سینئر پروفیسر صلاح الدین کو نجی ٹی وی کی ٹیم نے شواہد کے ساتھ پکڑا تھا،پروفیسر صلاح الدین پر طالبات اور خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراسٹمنٹ کا الزام عائد تھا.

ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پروفیسر صلاح الدین کو یونیورسٹی کی ملازمت سے جبری طور پر ریٹائرکیا گیا تھا،یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے پروفیسر صلاح الدین کی جبری ریٹائرمنٹ کو بحال رکھتے ہوئے ان کی بحالی کو مسترد کر دیا.

مزید دیکھیں :   نانبائی پھر بے قابو ہوگئے، روٹی 25روپے میں فروخت کرنے کا اعلان