ویب ڈیسک: آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اس فیصلہ سے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے عندیہ دیتے ہوئے ایسی کسی بھی تجویز کا امکان مسترد کر دیا۔ اس بات کا انکشاف وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ایوان کو دیے گئے تحریری جواب میں کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب میں وضاحت کی ہے کہ آئندہ مالی سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ملازمین کے الاؤنسز اور پے سکیل پر نظرثانی کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے۔
انہوں ںے وقفہ سوالات میں پیش کردہ تحریری جواب میں لکھا ہے کہ ملازمین کے لیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے، تاہم وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
