قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت

پی ٹی آئی رہنماوں کے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت بارے متضاد بیانات

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں، اس بارے میں پارٹی رہنماوں کے متضاد بیانات کے باعث شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار معلوم ہو رہی ہے، کیونکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔
اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی عمران خان سے مشاورت اور ان کے حکم کے بعد ہی کسی کمیٹی یا کسی معاملے میں آگے بڑھے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان کی بھارتی تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت