ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارمان خان کی نمازہ جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی، جبکہ اس موقع پر شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شہید کی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر بنوں عمران شاہد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں ، ایس پی سٹی ، ایس پی ایف آر پی، دیگر پولیس افسران اور جوانوں کے علاؤہ شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا واقعے میں ملوث ملزمان کو بہت جلد بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ شہید ارمان خان جوڈیشل کمپلیکس میں تعینات تھا جس کو آج صبح میرانشاہ روڈ پر شرپسند موٹر سائیکل سواروں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔
