ویب ڈیسک: ملکی آبی ذخائر میں صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آ گئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح 50 فیصد سے کم، جبکہ تربیلہ اور منگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ تربیلہ ڈیم میں پانی کی سنگین صورتحال ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔ تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ گیا جبکہ1402فٹ ڈیڈ لیول ہے، پانی کی آمد میں بھی کمی ، 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔
تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی ہوگئی، جس کی وجہ سے اس کے 9 پیداواری یونٹس بند ہو گئے، تربیلہ ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، تاہم تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے۔
ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1402 فٹ پر آگئی، جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2فٹ باقی ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ.1403.85 فٹ تک پہنچ گیا۔
ڈیم ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم کے لیول کے حوالے سےصوبوں کو آگاہ کردیا ہے، ربیع سیزن کے باقی عرصے کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے، موجودہ صورتحال میں تربیلہ ڈیم میں 17پیداواری یونٹس میں سے صرف ایک یونٹ چل رہا ہے۔ جس سے اس وقت بجلی کی پیداوار صرف 65میگا واٹ ہے۔
