حوثی رہنما سمیت 53 افراد جاں

امریکہ کا یمن پر حملہ، حوثی رہنما سمیت 53 افراد جاں بحق ہونے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: یمن پر امریکی حملہ میں حوثی رہنما سمیت 53 افراد جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔ امریکہ نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں حملہ کیا ہے، جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 تک بتائی جا رہی ہے، ان جاں بحق افراد میں حوثی رہنما انصار اللہ عبدالملک بھی شامل ہیں۔
امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے اور حوثیوں کی جانب سے فائرکیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، یہ میزائل امریکا کے لیے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ یمن پر امریکی حملہ میں حوثی رہنما سمیت 53 افراد جاں بحق ہونے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کا پہلا مرحلہ شروع،نوٹیفیکیشن جاری