شیندی اڈا میں پولیس اہلکار قتل

بنوں، تھانہ کینٹ کی حدود نزد شیندی اڈا میں پولیس اہلکار قتل

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود نزد شیندی اڈا میں پولیس اہلکار قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ ایم ٹی او اہلکار ارمان ڈیوٹی کیلئے ا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود شیندی اڈا میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد گرفتار