ویب ڈیسک: موجودہ حکومت میں پڑوسی ملک بھارت سے 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔
وزیر تجارت جام کمال خان کی جانب سے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں جس میں بھارت سے 50ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جب کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔
وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024 سے جنوری 2025 تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔
