قومی سلامتی کمیٹی میں شرکت

پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو 14نام دے دیئے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرسمیت متعدد رہنماؤں نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے حق میں دلائل دیے جبکہ صوبائی صدر جنید اکبر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کا کہا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو 14نام بھی دے یئے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کے لیے بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر ہمایوں محمد اور سینیٹر عون عباس بپی کے نام دیے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے جس میں عسکری قیادت موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

مزید پڑھیں:  آٹا سستا ہونے کے باوجود پشاور میں روٹی30روپے میں فروخت ہونے لگی