نیتن یاہو نے سکیورٹی ایجنسی

نیتن یاہو نے سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کردیا، سربراہ کا فیصلہ ماننے سے انکار

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا جبکہ سربراہ نے فیصلے ماننے سے انکار کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شن بیت کے سربراہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی ذاتی وفاداری کی خواہش اسرائیلی مفادات کے خلاف ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اٹارنی جنرل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیصلے کے حقائق اور قانون پر مبنی ہونے کا جائزہ لیے جانے تک برطرفی ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  بھائی بہنوں کی فیس میں20فیصد رعایت لازمی قرار دیدی گئی ، اعلامیہ جاری