ویب ڈیسک: بنوں میں عوام نے سی ٹی ڈی اہلکار کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ ہوید اڈا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی اہلکار جاوید کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جسے عوام نے ناکام بنا دیا ۔
مسلح افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی اہلکار جاوید پر تشدد کرکے زخمی بھی کردیا گیا جبکہ ملزمان زخمی اہلکار سے سرکاری پستول اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
پولیس نے زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کر دیا ۔
