بنوں میں2دہشت گرد ہلاک

بنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،2دہشت گرد ہلاک ،ایک راہگیر جاں بحق

ویب ڈیسک: بنوں میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ بکا خیل کی حدود شوا میں پیش آیا جہاں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ڈی ڈی نے چھاپہ مارا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بنوں میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔
دہشت گردوں نے آج ہی کانسٹیبل ارمان خان کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کے حملے میں عباس دوتانی جاں بحق