ہلاک مزید 3افغان دہشت گردوں

بنوں کینٹ حملہ : ہلاک مزید 3افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک: بنوں کینٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والے مزید 3افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔
تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا،انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور وہ خودکش حملہ آور تھا۔
ہلاک دہشت گردوں میں ایک اور افغان عتیق اللہ صافی بھی شامل تھا، جو کابل کے علاقے پل چرخی کا رہائشی تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق عتیق اللہ نے عسکری تربیت کالعدم گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کی نگرانی میں حاصل کی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد کابل کی ایک مسجد میں عتیق اللہ صافی کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی،تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ہلاک دہشت گردکے قریبی رشتہ داروں میں ان کا بھائی فرزاد، عاشق اور شفیق صافی شامل ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے مزید حقائق اور نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  میرے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہے تو سزا دیں، غائب نہ کریں، لاپتہ بیٹے کی ماں